ظفر جلیل شرح حسن حصین میں لکھتے ہیں کہ جلال الدین سیوطی رحمۃ اللہ علیہ نے (اسمِ اعظم) کی تحقیق میں ایک رسالہ علیحدہ تحقیق میں تصنیف کیا ہے بہ سبب خوفِ ضخامت کے اس پر اکتفا کیا جاتا ہے کہ بعض محقیقین نے کہا کہ یہ دعاء جامع سب اقوال کی ہے کہ سب اسمِ اعظم جو بزرگوں سے منقول ہیں اس میں آجاتے ہیں، دعاء یہ ہے۔
اَللّھُمَّ اِنِّ اَسَلُکَ بِاَنَّ لَکَ الٌحَمٌدَ لَاَ اِلٰہَ اِلّاَ اَنتَ یَا حَنّانُ یَا مَنّانُ یَا بَدِیع َالسَّمٰوٰتِ وَالاَرضِ یَا ذالٌجَلالِ وَالاِکرامِ یَا خَیرالوارِثینَ یا اَرحَمَ الّرَحِمِینَ